تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

روس کے جنگی اقدام کا بھرپور طاقت سے جواب دینا چاہیے

فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ روس کے جنگی اقدام کا بھرپور طاقت سے جواب دینا چاہیے۔ 

پیرس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ یوکرین پر روس کا حملہ یورپی تاریخ کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی حملہ ہماری زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔

ادھر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی روسی حملے کو بزدلانہ اور خودکش قرار دیا ہے۔

یوکرینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس نے وہی کیا جو نازی جرمنی نے دوسری جنگ عظیم کے دوران کیا تھا۔

دریں اثنا کیف سے عرب میڈیا نے یوکرین کے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی فضائیہ نے یوکرین کے شہر ہستومین پرشدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 شہری ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button