تازہ ترینخبریںفن اور فنکار
بیلا حدید نے بھارت سمیت حجاب پر پابندی عائد کرنے والے ممالک کو کھری کھری سُنا دیں

امریکی ماڈل بیلا حدید نے بھارت سمیت حجاب پر پابندی عائد کرنے والے ممالک کو کھری کھری سُنا دیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری نہیں کہ خواتین کو بتائیں وہ کیا پہنیں اور کیا نہیں پہنیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو جسم آپ کا نہیں، اس کے فیصلوں کا آپ کو اختیار بھی نہیں ہے۔
بیلا حدید نے کہا کہ 2022 میں کسی بھی مرد کا عورتوں سے متعلق فیصلے صادر کرنے میں خود کو حق بجانب سمجھنا مضحکہ خیز ہے۔