تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

برج خلیفہ کی چوٹی پر اشتہار بنانے والی خاتون کون؟

خاتون ماڈل کی برج خلیفہ کی فلک بوس چوٹی پر ایئر لائن کے لیے اشتہار کی شوٹنگ نے دیکھنے والوں کو دم بخود کر ڈالا۔

اشتہارات بنانے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ اس میں کوئی ایسا غیر معمولی پہلو ہو جو ہر کسی کو متاثر کرے اور ایسا ہی دبئی کی فضائی کمپنی ایمرٹس ایئر لائن نے اپنے اشتہار میں کیا۔

ایمرٹس ایئر لائن کے لیے ایک خاتون ماڈل کو فضائی میزبان کے روپ میں برج خلیفہ کی فلک بوس چوٹی پر کھڑا کیا گیا۔ ماڈل کے ہاتھ میں پلے کارڈ دیے گئے جس میں یہ لکھا تھا:

”یو اے ای کی ایمبر فہرست میں شمولیت سے ہمیں دنیا کے بلند ترین مقام پر پہنچنے کا احساس ملا ہے، ایمرٹس کے ساتھ پرواز۔۔۔ بہتر پرواز۔“

یہاں تک تو سب کچھ ٹھیک تھا لیکن جب کیمرے کو زوم آؤٹ کیا گیا تو دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئےکہ خاتون ماڈل برج خلیفہ کی چوٹی پہ کھڑی ہیں۔

ماڈل نکول سمتھ لدوک نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایمرٹس اسٹنٹ بلا شبہ وہی لمحہ ہے جس کے لیے میں نے برسوں محنت کی، میں شاہد اس چیز کو الفاظ میں بیان نہ کر سکوں کہ جب میں نے برج خلیفہ کی چوٹی پر پہنچنے کے لیے منازل طے کیں۔

نکول نے کہا کہ ابتدا میں ایمرٹس اپنی ہی فضائی میزبان لڑکیوں میں سے کسی کو چننا چاہتی تھی تاہم بعد میں ایک کمپنی کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مہم جوئی کو اسکرین پر دیکھنا اور اس پر رائے دینا مشکل نہیں مگر اس بلندی پہ کھڑے ہونے سے پرے بھی بہت کچھ ہے جو اشتہار میں نظر نہیں آ سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے والدین میری مہم جوئی کے لیے ہمیشہ میرا کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ میری اعلیٰ تعلیم کاروبار سے متعلق تھی اور اس نے مجھے ہدف کی تکمیل نظم وضبط اور ذہنی تناؤ سے لڑنے کی تربیت فراہم کی۔

نکول سکائی ڈائیور ہیں اور اپنے شوہر کے ساتھ مل کر سکائی ڈائیونگ کی تربیت بھی فراہم کرتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button