
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں سیاست دانوں اور سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد ایک تقریب میں موجود تھی۔
تقریب کے دوران ریسٹورنٹ کے دروازے پر ایک بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں 13افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں میں سے 3کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
داعش کی ایک شاخ ہونے کا دعویٰ کرنے والی شدت پسند تنظیم الشباب نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔