تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ کی کمیٹیاں پہلی مرتبہ پبلک، جسٹس فائز کو اہم ذمہ داریاں تفویض

عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ہدایت پر مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کو پہلی مرتبہ پبلک کر دیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کمیٹیوں کی تشکیل کو پبلک کرنے کا مقصد اختیارات ایک جج کو دینے کے تاثر کو زائل کرنا ہے۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر تشکیل کی جانے والی کمیٹیوں کی ذمہ داری مختلف ججز بالخصوص جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بلوچستان انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگراں اور وکلا انرولمنٹ کمیٹی اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کمیٹی کے سربراہ ہو ں گے۔
علاوہ ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ریسرچ افیئرز اور لا کلرک کمیٹی کا سربراہ بھی بنایا گیا ہے۔ جسٹس سردار طارق اسلام آباد اور  جسٹس اعجاز الاحسن پنجاب میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگران جج ہو ں گے۔
جسٹس مظہر عالم میاں خیل خیبر پختونخوا اور جسٹس سجاد علی شاہ سندھ کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگران جج ہو ں گے جبکہ جسٹس سردار طارق اور جسٹس منصور علی شاہ تیز تر فراہمی انصاف کمیٹی کے ممبران ہو ں گے۔
جسٹس اعجاز الاحسن آئی ٹی افیئرز، جوڈیشل اکیڈمی افیئرز، میڈیکل افیئرز اور سکیورٹی سے متعلق امور کے انچارج ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button