تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

بیڈ روم سے اہلیہ کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرنے پر سکالر عامر لیاقت پر لوگوں کی تنقید

خود سے 31 سال کم عمر 18 سالہ لڑکی سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرنے والے 49 سالہ اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت کو اہلیہ کے ہمراہ بیڈ روم سے ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

عامر لیاقت نے 10 فروری کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ انہوں نے 9 فروری کو پنجاب کے سرائیکی خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے تیسری شادی کرلی۔

عامر لیاقت نے ایسے وقت میں تیسری شادی کی تصدیق کی تھی جب کہ کچھ ہی گھنٹے قبل ماڈل و اداکارہ طوبی انور نے ان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔

عامر لیاقت کو خود سے کئی سال کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور اب انہیں اہلیہ کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہونے پر شوبز شخصیات سمیت عام افراد کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

 

عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ بیڈ روم سے ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ماضی کا مقبول گانا ’تم دینا ساتھ میرا، او میرے ہمنوا‘ سنائی دیتا ہے۔

دانیہ شاہ نے گانے کو شیئر کرتے ہوئے اس پر کمنٹس اور لائیک کرنے کا آپشن بند کردیا تھا، تاہم ان کی مذکورہ ویڈیو کو دیگر سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا گیا،جس کے بعد عامر لیاقت کو نہ صرف عام افراد بلکہ شوبز شخصیات نے بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button