تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

 متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کو اچھا کرکٹر لیکن بہت برا سیاستدان قرار دے دیا

اداکارہ و میزبان متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کو اچھا کرکٹر لیکن بہت برا سیاستدان قرار دے دیا۔

اداکارہ متھیرا نے حال ہی میں دی کرنٹ کو دئیے  انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری کے بارے میں بات کی۔ متھیرا اپنے ساتھی فنکاروں کے بارے میں اکثر متنازع بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبز میں آپ کا کوئی بیسٹ فرینڈ ہے تو انہوں نے کہا نہیں۔ پھر متھیرا نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا میرا خیال ہے کہ اس انڈسٹری میں دوست بہت کم ہوتے ہیں۔ متھیرا نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اداکارہ متھیرا نے ہدایت کارہ سنگیتا کے ساتھ کام کرنے کو ناخوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت دفعہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ یہاں بولتے کچھ ہیں، ہوتا کچھ ہے اور نکلتا کچھ ہے اور میں اس کے خلاف ہوں کہ لوگوں کا استحصال کیا جائے۔
متھیرا نے شادی کے لیے پیسے کو ضروری چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں کبھی شادی کروں گی تو دیکھوں گی کہ جس
شخص سے شادی کر رہی ہوں وہ مالی طور پر مجھ سے زیادہ مستحکم ہو۔
متھیرا سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کا پسندیدہ سیاستدان کون ہے؟ تو اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا مجھے بے نظیر بھٹو بہت پسند ہیں۔ اس کے علاوہ مجھے پرویز مشرف کا وقت بھی اچھا لگتا تھا۔
مجھے وہ وقت بھی پسند تھا جب زرداری صدر تھے۔ متھیرا نے موجودہ وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا عمران خان عظیم کرکٹر لیکن بہت برے سیاستدان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button