تازہ ترینخبریںصحت

کرونا پھیلائو میں کمی والے شہروں میں پابندیاں ختم کرنیکا فیصلہ، مزید 29 اموات

کرونا وائرس کے پھیلاو میں کمی والے شہروں میں 16فروری سے عائد کرونا پابندیاں ختم کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کرونا پھیلاو میں کمی والے شہروں اور علاقوں میں پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں، مسلسل تین دن سے زائد 10فیصد سے کم کرونا شرح والے شہروں سے پابندیوں کا خاتمہ ہو گا، کم پھیلائو والے شہروں میں 12سال سے کم عمر بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کم شرح والے شہروں میں ایس او پیز کے ساتھ ڈائن ان کی اجازت ہوگی جبکہ ان ڈور تقریبات سمیت دیگر سرگرمیوں کی اجازت ہو گی۔
اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں جاری کرونا پابندیاں ختم ہو گئیں تاہم کرونا پھیلائو والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔ جبکہ  ملک میں عالمی وبا کرونا سے مزید 29 افراد انتقال کر گئے اور 2662افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
 اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 47307ٹیسٹ کے گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.63فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29801 ہو گئی اور مجموعی کیسز 14لاکھ 86ہزار 361تک جا پہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4293مریض کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13لاکھ 79ہزار 921ہو گئی ہے۔
جبکہ لاہور سے اپنے رپورٹر کے مطابق   سکولوں میں طلبائ کی پچاس فیصد حاضری پر پابندی ختم کرنے حوالے سے  فیصلہ نہ ہوسکا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے حاضری سو فیصد کرنے کی تجویز دے دی ۔ اس کا حتمی فیصلہ این سی او سی کرے گا۔
سکولوں میں طلبا کی پچاس فیصد حاضری پر پابندی ختم یا نہیں ، فیصلہ نہ ہوسکا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے حاضری کو سو فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ حاضری کے حوالے سے فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ٟ این سی او سیٞ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button