چین نے بھارت کوایک اور دھچکا دیتے ہوئے لداخ کے مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا
مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ ایشو قرار دینے والا بھارت لداخ تنازع کو اپنے پسندیدہ فورم کواڈ گروپ میں لے گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ بھارت بری طرح پھنس گیا، چین نے لداخ میں بھارت کے زیر قبضہ مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا۔
لداخ میں بی جے پی کونسل کی سربراہ یورگین شیدون نے اپنے ٹویٹ میں مزید علاقوں پر چینی فوج کے کنٹرول کی تصدیق کی جہاں چینی فوجیوں نے گائوں کے افراد کو جانور چرانے سے روک دیا۔
دوسری جانب مسئلہ کشمیر پر اٹوٹ انگ کا راگ الاپنے والا بھارت لداخ کے چین کے ساتھ تنائو کو اپنے پسندیدہ فورم کواڈ گروپ میں لے گیا،
بھارتی وزیر خارجہ جے شینکر نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز کواڈ گروپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں لداخ کا معاملہ اٹھایا گیا ہے،
سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت نے چین پر معاہدوں کی خلاف وزری کا الزام بھی لگایا ہے۔
بھارتی حکام اعتراف کر چکے ہیں کہ چین نے 60سال میں لداخ کے 38 ہزار مربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، یہ رقبہ بنگلہ دیش کے رقبے کے برابر ہے۔