تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

منہ دکھائی میں شوہر نے گاڑی دی اور وہ ہنی مون کے لیے تھائی لینڈ جائیں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی، اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پہلی دونوں بیویوں کو طلاق دی نہ وہ عدالت گئے اور نہ ہی انہوں نے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے۔

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 کو بتایا تھا کہ شوہر نے انہیں فون پر طلاق دے دی تھی۔

ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے رواں ماہ 9 فروری کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے شوہر سے خلع لے لی، انہوں نے جولائی 2018 میں عامر لیاقت سے شادی کی تھی۔

عامر لیاقت نے 10 فروری کو تیسری شادی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے کی تھی، جن کے ساتھ وہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے۔

شو میں عامر لیاقت حسین نے نہ صرف تیسری شادی پر کھل کر باتیں کیں بلکہ انہوں نے پہلی دونوں بیویوں کے معاملات پر بھی بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں عامر لیاقت تیسری بیوی دانیہ شاہ کے پیدائش کے سال بتانے میں گڑبڑا گئے اور پہلے بتایا کہ دانیہ شاہ 2007 میں پیدا ہوئیں، پھر بتایا کہ وہ 2003 میں پیدا ہوئیں۔

پروگرام کے دوران دانیہ شاہ نے اپنی پیدائش کا سال نہیں بتایا، تاہم کہا کہ جب وہ بچپن میں روتی تھیں تو والدہ ٹی وی پر عامر لیاقت کا پروگرام لگا دیتی تھیں تو وہ چپ ہوجاتی تھیں۔

دانیہ شاہ نے بتایا کہ انہیں منہ دکھائی میں شوہر نے گاڑی بطور تحفہ دی ہے اور وہ ہنی مون کے لیے تھائی لینڈ جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button