تازہ ترینخبریںدنیا

امریکہ نے یوکرین سے اپنا سفارتی عملہ نکال لیا

یوکرین میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین کے ساتھ سرحد پر روسی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل اطلاعات کی وجہ سے سفارت خانے میں غیر ہنگامی طور پر موجود امریکی ملازمین کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے میں کمی کے باوجود یوکرین کی سلامتی، جمہوریت اور خوشحالی کی حمایت میں انتھک سفارتی اور امدادی کوششیں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب روس کا کہناہے کہ اس نے یوکرین میں روسی سفارتخانے کی کارکردگی مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخروف کا کہنا ہے یوکرین میں روسی سفارتخانے کی کارکردگی مزید بہتر کرنے کا فیصلہ یوکرین اور دیگر ممالک کی ممکنہ اشتعال انگیزی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق یوکرین میں روسی سفارت خانہ اور قونصل خانے ضروری امور انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button