تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

مرد پگڑی لے سکتا ہے تو عورت حجاب کیوں نہیں لے سکتی؟

بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے معاملے نے اداکارہ سونم کپور کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کروالی۔

سونم کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر پگڑی میں ملبوس مرد اور حجاب میں ملبوس عورت کی تصویر شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سوال کیا کہ اگر  پگڑی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے کہ تو پھر حجاب کیوں نہیں اوڑھا جاسکتا۔

یاد رہے کہ کرناٹک سمیت دیگر بھارتی ریاستوں میں حجاب کا تنازع اس وقت شروع ہوا جب کرناٹک حکومت نے 5 فروری کو تمام اسکولوں اور کالجوں میں ڈریس کوڈ کو لازمی قرار دینے کا حکم جاری کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button