تازہ ترینخبریںصحتپاکستان

پاکستان میں یومیہ کورونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم

ملک میں انسداد کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 لاکھ 67 ہزار 967 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے، جو اب تک کی یومیہ ویکسین لگانے کا ایک ریکارڈ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اب تک انسداد کورونا ویکسین کی 19 کروڑ ایک ہزار 984 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں، ملک بھر میں ویکسین کی اہل 8 کروڑ 79 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں ویکسین بوسٹر لگانے کا عمل بھی جاری ہے، اب تک 31 لاکھ 85 ہزار 748 افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button