تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بختاور بھٹو کے بیٹے کو ’بہادری‘ کا سرٹیفکیٹ کیسے مل گیا؟

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے بیٹے میر حاکم محمود کو بہادری کا سرٹیفکیٹ مل گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود میر حاکم محمود کے آفیشل اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

میر حاکم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہادری کے سرٹیفکیٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جوکہ اُنہیں اُن کے ڈاکٹر کی جانب سے دیا گیا ہے۔

 

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’یہ میری چار ماہ کی سالگرہ ہے، جس کا مطلب میری چار ماہ کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔‘

میر حاکم کی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’مجھے سوئیاں پسند نہیں ہیں لیکن میرے اچھے ڈاکٹر نے میری چار ماہ کی ویکسینیشن مکمل ہونے پر مجھے بہادری کا یہ سرٹیفکیٹ اور کھلونا دیا ہے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button