تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرین تنازع

روس، بیلا روس کی یوکرین سرحد کے قریب فوجی مشقیں

یوکرین کے محاذ پر کشیدگی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، روس اور بیلا روس نے یوکرین کی سرحد کے قریب نئی فوجی مشقوں کا آغاز کردیا،

لیتھوینا نے کیف کو سٹنگر میزائل فراہم کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ یورپی ممالک سے بڑی تعداد میں ہتھیار یوکرین پہنچائے جارہے ہیں۔

یوکرین کے محاذ پر کشیدگی برقرار ہے، روس اور مغربی ممالک کے سفارتی رابطے بے نتیجہ ختم ہوگئے، روس اور بیلاروس نے نئی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

مشقوں میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کی آزمائش کی گئی جن میں جنگی طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پولینڈ پہنچنے تو ان کے ہمراہ برطانیہ کی اضافی افواج بھی وارسا پہنچ گئیں، امریکی افواج کا ایک دستہ رومانیہ بھی پہنچ گیا جس کی یوکرین کے ساتھ 613کلومیٹر طویل سرحد ہے،

امریکہ کے بی 52بمبار طیارے برطانیہ پہنچ گئے ہیں جو ممکنہ جنگ کی صورت میں یوکرین کی مدد کو آسکتے ہیں۔

لتھوینیا کے وزیر اعظم نے یوکرین کو سٹنگر میزائل فراہم کرنے کا اعلان کر دیا اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے یہ میزائل جلد کیف پہنچ جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button