Uncategorized

وادی نیلم میں سنو ہایکنگ کے تیسرے مقابلے کا آغاز

آزاد کشمیر کی پرکشش وادی نیلم میں تیسرا سنو ہائکنگ مقابلہ ہوا۔ پاک فوج کے زیر اہتمام ایونٹ میں 90 کھلاڑی 2 گروپوں میں شریک ہوئے۔
آزاد کشمیر وادی نیلم میں پاک آرمی کے زیر اہتمام کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تحصیل شاردہ کے علاقے دودھنیال میں ایک روزہ سنو ہائیکنگ مقابلہ کا انعقاد کیاگیا جس میں 45،45 کھلاڑیوں کے دو گروپس نے حصہ لیا۔ سنو ہایکنگ کا مقابلہ پوانٹ ون دودھنیال سے شروع ہو کر صبہائی گورنمنٹ سکول تک جاری رہا۔ سنو ہائیکنگ کے لیے تین ہل سٹیشن قائم کیے گئے جن کی بلندی چھ ہزار فٹ سے لیکر آٹھ ہزار فٹ تھی۔
سنو ہائکنگ مقابلہ کے دوران برفانی مجسمہ سازی کے مقابلے بھی ہوئے۔ فنون مجسمہ کی بہترین تیاری پر تین سنو میں اور سنو ہایکنگ مقابلہ پر بھی تین کھلاڑیوں کو نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے پر نقد انعامات اور شیلڈ دی گئیں۔
مہمان خصوصی کمانڈنگ آفیسر دودھنیال نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں میں آگے بڑھنے کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ نسل کی آبیاری کے لیے کھیلوں کی مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں جائیںگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button