تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیلی فوج کی دہشتگردی، 3فلسطینی شہید

نابلسٜ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی اہلکاروں نے آپریشن کی آڑ میں 3فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق چند دن قبل اسرائیلی اہلکاروں اور شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اسرائیلی حکام نے الزام لگایا کہ مغربی کنارے میں مارے جانے والے تینوں فلسطینی فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھے۔
اسرائیل کی شن بیت سیکورٹی سروس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نابلس میں دہشتگردوں کا ایک سیل پایا گیا جہاں سے وہ اسرائیلی اہلکاروں اور شہریوں کو ٹارگٹ کیا کرتے تھے۔ وہ سیل بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے اس آپریشن کو قتل کی واردات قرار دیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی اہلکاروں نے گاڑی میں جارہے 3فلسطینیوں پر بغیر کسی وجہ کے فائر کھول دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button