تازہ ترینخبریںکاروبار

مہنگائی کی شرح میں1.35فیصد اور 33اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.35فیصد اور 33اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرائ، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مشیر خزانہ ڈویږن نے بریفنگ دی کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.35

فیصد، 33اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 6کی قیمتوں میں کمی اور کل 23اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ انڈے 0.04 فیصد، آلو 0.05 اور پیاز 0.03 فیصد سستا ہوا، ٹماٹر 0.97، چکن 0.40 اور لہسن 0.02 مہنگا
ہوا جبکہ دال ماش، دال مونگ، چینی اور بعض دیگر اشیائ سستی ہوئیں۔ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے،
ملک میں گندم کی وافر ذخائر بھی موجود ہیں جبکہ کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں چینی کے ذخائر اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے قیمتوں میں استحکام اور آسان دستیابی کیلئے چینی کے ذخائر کو تقویت دینے، دالوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی
جبکہ اجلاس کو مختلف دالوں کی دستیابی اور قیمتوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو خوردنی تیل کی دستیابی اور قیمتوں بارے بھی بریفنگ دی گئی
جبکہ کمیٹی نے عالمی مارکیٹ کے مطابق مقامی قیمتوں میں بھی کمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کو بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں قیمتوں کا جائزہ بھی پیش کیا گیا،
یوٹیلیٹی سٹورز کو روزانہ استعمال کی اشیائ کی فراہمی یقینی بنانے، شرکائ کو سستا سہولت بازاروں میں قیمتوں پر کنٹرول کیلئے ہر ممکن ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button