تازہ ترینخبریںپاکستان

صدر عارف علوی نے یادگارِ شہدا کا افتتاح کردیا، آرمی چیف کی شرکت

صدرِ مملکت عارف علوی نے یادگار شہدا کا افتتاح کردیا، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا تیار کی گئی۔

یادگارِ شہدا کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے اس موقع پر کہا کہ یاد گارشہدا کی تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے، آزادی کے مطالبےکی قیمت کشمیریوں نے جانیں قربان کر کے چکائی، زندہ قومیں شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، سید علی گیلانی نے کہا ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، سید علی گیلانی کےاس نعرے نے کشمیروں کو نیا حوصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ کبھی نہیں رکی،ایل او سی پر بسنےوالا ہر شہری غازی ہے، جدوجہد آزادی کو کسی بھی قیمت پر ٹھنڈا نہیں پڑنے دیں گے۔

عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ بھارت کا پہلے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا، اب بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button