
کشمیر سے اظہارِ یکجہتی اور کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اُجاگر کرنے پر مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں ’شکریہ پاکستان‘ کے پوسٹر لگ گئے۔
پوسٹرز پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر کے ساتھ آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ایک اور پوسٹرز پر وزیراعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف جنرل باجوہ کی تصاویر بھی موجود ہیں۔
پوسٹرز میں ’شکریہ پاکستان‘ بھی تحریر ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا نہتے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر بھی کریک ڈاؤن کر رکھا ہے۔
کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت میں پوسٹ پر قابض فوج نے صحافی فہد شاہ جبکہ سری نگر میں مظاہرے کی کوریج پر صحافی سجاد گل کو گرفتار کرلیا۔