تازہ ترینخبریںپاکستان

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، وزیرداخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ہتھیار اٹھائے گا اس کے طاقت سے نمٹاجائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے پاک-افغان سرحد کے حوالے سے کہا کہ باڑ کے لیے 20 کلومیٹر کا علاقہ باقی رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی وہاں نہیں ہے لیکن ان کے چیلے بھارت اور را وہاں موجود ہے، جو پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان میں امن و امان کا مسئلہ ہو لیکن ان شااللہ بہتری آئے گی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں سے سیاسی طریقے سے بات کرنی چاہیے لیکن جو ہتھیار اٹھائے تو اس کے ساتھ طاقت سے اور جس قسم کی مخالف قوت ہو اس کے ویسا ہی نمٹنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ سب آئین اور قانون کے دائرے میں آئیں لیکن کوئی ملک کی سالمیت، پاک فوج یا سول فورسز پر حملہ آور ہو تو پھر جواب تو دینا پڑے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ بی این اے کوئی اتنی بڑی فورس نہیں ہے، دو اداروں کو شامل کرکے بی این اے بنائی ضروری گئی ہے لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے بی این اے کوئی عسکری یا سیاسی طاقت ہے تو بالکل ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے ہماری بات چیت بہت اچھی ہے اور ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں لیکن کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں ہو رہےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button