تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

نورا فتیحی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بند ہونے پر مداح پریشان

مراکشی نژاد کینڈین بولی ڈانسر نورا فتیحی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند ہونے یا اداکارہ کی جانب سے اسے ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد ڈانسر کے مداح پریشان دکھائی دیے۔

نورا فتیحی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ 4 فروری کو بھارت سمیت دوسرے ممالک میں بھی نہیں کھل پایا، جس وجہ سے دنیا بھر میں ان کے مداح پریشان ہوگئے۔

چار فروری کو نورا فتیحی کے انسٹاگرام تک رسائی کی کوشش کی گئی تو سوشل شیئرنگ ایپ کی جانب سے بتایا گیا کہ مذکورہ اکاؤنٹ یا تو تکنیکی خرابی کی وجہ سے موجود نہیں یا پھر اسے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

نورا فتیحی کے اکاؤنٹ بند ہونے یا اسے ڈیلیٹ کیے جانے کے حوالے سے ’انڈیا ٹوڈے‘ نے بتایا کہ مداح 4 فروری کو ’دلبر‘ فیم گرل کے انسٹاگرام تک رسائی کرنے میں ناکام رہے۔

مداح نورا فتیحی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ایسے وقت میں رسائی کرنے میں ناکام ہوئے جب کہ ایک دن قبل ہی انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی سے شیر کے ساتھ کھچوائی گئی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔

نورا فتیحی انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں اور وہ وہاں پر نہ صرف اپنی تصاویر بلکہ اپنی روز مرہ زندگی کی مصروفیات اور ڈانس کی تربیت اور کنسرٹس کی ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بند ہونے یا اسے ڈیلیٹ کیے جانے کے حوالے سے نورا فتیحی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button