تازہ ترینخبریںکاروبار

گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

منی بجٹ شعبہ ٹرانسپورٹ اور لگږری گاڑیوں پر بھی بھاری پڑنے لگا،

ٹویوٹا کی جانب سے کمرشل ٹرانسپورٹیشن میں استعمال ہونیوالی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹویوٹا ہائی ایس ڈیزل کی قیمت میں 3 لاکھ 29 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا،

قیمت 60 لاکھ 10 ہزار سے بڑھا کر63 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ ٹویوٹا ہائی روف کے دام 4 لاکھ 69 ہزار روپے بڑھ گئے جس کے بعد قیمت 78 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھ کر 83 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ٹویوٹا کوسٹر 39 سیٹر کی قیمت8 لاکھ 10 ہزار روپے بڑھ گئی، نئی قیمت 1 کروڑ 39 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 1 کروڑ 48 لاکھ 9 ہزار روپے کردی گئی۔

امرائ کی گاڑیاں بھی مہنگائی کی زد میں آگئیں اور کورولا کراس کی قیمت 17 لاکھ 10 ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد 83 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 1 کروڑ 1 لاکھ 9 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

ٹویوٹا پریئس 18 لاکھ 39 ہزار روپے مہنگی ہوئی، دام 92 لاکھ 70 ہزار روپے سے بڑھ کر 1 کروڑ 11 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئے،

ٹویوٹا رش 6 لاکھ 19 ہزار روپے مہنگی ہوئی، قیمت 58 لاکھ 40 ہزار روپے سے بڑھ کر 64 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی جبکہ ٹویوٹا کیمرے ہائیبرڈ کی قیمت 26 لاکھ 99 ہزار روپے مہنگی ہوئی اور قیمت 1 کروڑ 86 لاکھ 30 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button