علی زیدی کے والد سید سجاد حیدر زیدی انتقال کرگئے

وفاقی وزیر علی زیدی کے والد سید سجاد حیدر زیدی انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق علی زیدی کے والد کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین مسجد امام بارگاہ یثرب ڈی ایچ اے فیز 4 میں ادا کی جائےگی۔
انا لله وانا اليه راجعون
He was our friend & guide. Gave us inspiration to stand up & always do the right thing. Taught his children to stand their ground. An umbrella of prayers that always protected & guided me & our family.
May Allah reward him Janat ul Firdous.
Love you Abu pic.twitter.com/HDBhx2cdiO— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) February 3, 2022
وزیر مملکت فرخ حبیب نے علی حیدر زیدی سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فرخ حبیب نے علی زیدی کے والد کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ والد کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکتا۔