تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور میں طالبہ کے بال کاٹنے اور زخمی کرنے والا گرفتار

لاہور پولیس نے نویں جماعت کی طالبہ کے بال کاٹنے اور چھری سے حملہ کرکے ہاتھ زخمی کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

راوی روڈ کےعلاقےکی رہائشی 15سالہ طالبہ کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ یکم فروری کو ان کی بیٹی دیگر طالبات کے ہمراہ اسکول سے واپس گھر آرہی تھی۔

جب وہ گلی میں مُڑی تو اوکاڑہ کے رہائشی 48 سالہ ملزم اکرم نے اس سے دست درازی کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر ملزم نے چھری سے وار کرکے ہاتھ زخمی کر دیا اور اس کے سر کے بال کاٹ دیے۔

ایس پی سٹی حفیظ الرحمٰن بگٹی کا کہنا ہے کہ ملزم راوی روڈ پر ہی کام کرتا ہے، اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button