تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

حلیمہ سلطان کا نیا انداز مداحوں کو کیوں بھایا؟

اسلامی فتوحات پر مبنی تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اِسرا بیلگیچ کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا ہے۔

اِسرا بیلگیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں اداکارہ چھوٹے اور کالے رنگ کے بالوں کے ساتھ کالے رنگ کا لباس پہنے بالکل ایک نئے روپ میں نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ کے اس نئے انداز کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہاں تک کہ اِسرا بیلگیچ کے ساتھی اداکارجاوید چیتن گونیر بھی اس تصویر پر تبصرہ کیے بغیر نہیں رہ سکے۔

اُنہوں نے اداکارہ کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ’بہت ہو گیا، اب آپ ہر روز مزید خوبصورت نہیں ہو سکتیں!‘

اِسرا بیلگیچ کی اس پوسٹ کو اب تک 4 لاکھ سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button