تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجگور و نوشکی حملہ، دہشتگردوں کے بھارت و افغانستان میں رابطے تھے

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے دہشت گرد اور ان کے ہینڈلرز بھارت اور افغانستان میں را بطے میں تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملے پسپا کرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا، یہ سیکیورٹی کلیئرنس آپریشن مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے تھا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ پنجگور میں اب تک 4 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پنجگور میں 4 سے 5 دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور میں شدید فائرنگ کے دوران پاک فوج کے 3 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ 4 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ نوشکی میں مجموعی طور پر 9 دہشت گرد مارے گئے، جہاں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے 2 مقامات پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں نے بدھ کی شام سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی تھی۔

ان دونوں حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوئے جبکہ 13 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button