تازہ ترینخبریںپاکستان سے

کورونا وائرس سے مزید 42 افراد دم توڑ گئے، 24 گھنٹوں میں 5830 نئے مریض

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ سات پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 372 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 263 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 83 ہزار 779، سندھ میں 5 لاکھ 46 ہزار 141، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 97 ہزار 937، بلوچستان میں 34 ہزار 557، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 768، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 758 جبکہ آزاد کشمیر میں 39 ہزار 323 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 51 لاکھ 94 ہزار 561 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 786 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 12 ہزار 819 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 590 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 42 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 372 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 201، سندھ میں 7 ہزار 849، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 23، اسلام آباد میں 982، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 760 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button