تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ 2021 حکومت کیخلاف فرد جرم ہے: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ 2021 کے اجرا پر بیان میں کہا کہ سی پی این ای کی میڈیا فریڈم رپورٹ چشم کشا حقائق پر مبنی اور موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور فرد جرم ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسی رپورٹس آئیں گی تو پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس باقی رہ جائے گا اور نہ ہی غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت، آئین اور عوام دوست سیاسی جماعتوں کو میڈیا فریڈم رپورٹ کے مندرجات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

ان کے مطابق رپورٹ ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت جمہوری ہے نہ ہی اس کا مزاج جمہوری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح اظہارِ رائے، میڈیا کی آزادی اور معلومات تک رسائی کے آئینی حقوق کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، رپورٹ گواہی دے رہی ہے کہ موجودہ حکومتی نظام فسطائیت اور آمریت کا تسلسل ہے۔

ان کے مطابق میڈیا فریڈم رپورٹ میں بیان کردہ حقائق ان عوامل میں سے ایک ہیں جن کے سبب پاکستان کی عالی کرپشن رینکنگ میں 16 درجے کا اضافہ ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ رپورٹ سے ہر جمہوریت ودستور پسند محب وطن پاکستانی کا سر افسوس اور ندامت سے جھک گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میڈیا فریڈم رپورٹ میں بیان کردہ حقائق کا سنجیدگی سے جائزہ لے کر وفاقی اور صوبائی سطحوں پر اصلاحی اقدامات کرنا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button