تازہ ترینخبریںپاکستان

مولانا فضل الرحمن کی ٹی ایل پی کے صوبائی امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی سے ملاقات

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان کے مطابق امیر جماعت حافظ سعد حسین رضوی کی ہدایت پر صوبائی امیر ٹی ایل پی ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور فرانسیسی سفیر کے معاملے پر انہیں حافظ سعد حسین رضوی کا خط اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ٹی ایل پی کی قیادت کو لکھا خط پیش کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کو یہ معاملہ قومی اسمبلی میں اُٹھانے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی صورت حال پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اس موقعہ پرمولانا مولانا مفتی اسد محمودبھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button