سپورٹس

ایشاکپ میں خان چھاگئے ،سری لنکا کوشکست

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کوشکست دیدی
افغانستان کے باولروں کے سامنے سری لنکا کی ٹیم ٹک نہ پائی اور 19.4 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ 106 رنز کا ہدف افغانستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کرلیا۔
افغانستان کے کپتان محمد نبی کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔
سری لنکا کی طرف سے بھنوکا راجا پاکسے 38 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا دانوشکا گوناتھیلا کا نے 17 اور چمیکا کرونرتنے نے 31 رنز بنائے ۔ سری لنکا کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی طرف سے فضل حق فاروقی نے 3 ،مجیب الرحمن اور محمد نبی نے دو دو وکیٹیںلیں نوین الحق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button