تازہ ترینخبریںپاکستان

سب سے بڑی پارٹی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے : عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں سیلاب سے تباہی آئی ہوئی ہے اور سازشی حکومت عوام کی مدد کے بجائے ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وارنگ بہت پہلے آچکی تھی لیکن حکومت پالسیاں بنانے کے بجائے سازشیں کر رہی تھی، پورے ملک میں سیلاب سے تباہی آئی ہے، صوبے کہاں سے سرپلس دیں گے؟

شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل کہتے ہیں ہماری وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام مؤخر ہو جائے گا، دو خاندانوں نے قرضے لے لیکر ملک کو کنگال کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پیاز اور ٹماٹر کی قیمت 300 روپے تک پہنچ چکی ہیں، ہم 16 فیصد مہنگائی چھوڑ کر گئے، آج 45 فیصد مہنگائی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button