Uncategorized

آسٹریلین کرکٹ ٹیم اپنے استقبال سے خوش

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم شہر قائد میں اپنے والہانہ استقبال سے خوش ہو گئی .
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی پہنچی تو مقامی ہوٹل کی لابی میں عملے نے مہمان کھلاڑیوں کا مختلف پیغامات کے ساتھ شاندار اور منفرد استقبال کیا۔
لابی میں ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین اور کپتان پیٹ کمنز کے لیے پیغامات درج تھے جنہیں پڑھ کر خود مہمان کرکٹرز بھی حیران ہوگئے۔
چاروں کرکٹرز کی جانب سے اپنے نام کے پیغام انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے۔
کپتان پیٹ کمنز کے لیے درج پیغام میں تھا کہ آپ کی 149 رفتار کی بولنگ سمندر کی ہواؤں کی طرح تیز ہے۔
مارنس لبوشین کے لیے جاری پیغام میں لکھا گیا تھا کہ کراچی جانتا ہے آپ کے نام کا تلفظ کیا ہے جس پر کرکٹر نے شہر کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button