سیاسیات

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ ن برطانیہ کے وفد کی ملاقات ، ملکی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو

سابق وزیر اعظم اور سربراہ پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ سید فریاد حسین بخاری اور وفد کی احسن ڈار صدر ن لیگ برطانیہ کی قیادت میں اہم ملاقات،

لندن میں میاں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی اہم ملاقات میں پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے پر وفد کی جانب سے میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا،

وفد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر ن لیگ برطانیہ احسن ڈار کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ ملک میں غریبوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کیے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

اس موقع پر سید فریاد حسین بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،

پنجاب میں درجنوں نئے منصوبے شروع ہونے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر ہوا۔ تعلیم، صحت، انصاف، صاف ستھرا پنجاب، اور ہر شعبے میں مثالی کارکردگی فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button