دنیا

روس سے مذاکرات کیلئے امریکی وزیرخارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کل (منگل) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت اعلیٰ حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے اور ’پیچیدہ‘ روس-امریکا تعلقات بحال کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق مارکو روبیو پہلے سے طے شیڈول کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ چکے ہیں، اس کے علاوہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے لیے نمائندے اسٹیو وٹ کوف بھی پہنچیں گے اور روسں کے ساتھ بات چیت میں شامل ہوں گے۔

روسی اور امریکی حکام کے درمیان کئی برسوں میں پہلی بار اعلیٰ سطح کی بالمشافہ ملاقات ہوگی اور اس کا مقصد امریکی اور روسی صدور کے درمیان ملاقات سے پہلے ہونا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ لاوروف اور صدر ولادیمیر پیوٹن کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف سعودی دارالحکومت ریاض جائیں گے

جواب دیں

Back to top button