جرم کہانی
فرانس میں سابق سرجن پر بچوں سمیت 299 ریپ کے الزامات

فرانس میں ایک چوتھائی صدی کے دوران زیادہ تر بچوں سمیت تقریباً 300 سابق مریضوں کا ریپ کرنے پر سابق سرجن کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جب ان کا ریپ کیا گیا، اس وقت زیادہ تر بے ہوش تھے۔
74 سالہ جوئل لی سکورنیک کے خلاف سنگین الزامات کا مقدمہ 24 فروری کو شروع ہونے والی ہے، اس کے چار ماہ کے مقدمے کا اندرون اور بیرون ملک بہت زیادہ اثر پڑے گا۔
اس کیس میں الزام صرف جوئل لی سکورنیک پر ہے، جبکہ اس کے سیکڑوں متاثرین ہیں۔
شہر وینز میں مقدمے کی سماعت عوامی سطح پر کی جائے گی لیکن ریپ کیے جانے والے متاثرین کی گواہی 7 دن ہوگی، جبکہ بچے بند دروازوں کے پیچھے گواہی دیں گے