دنیا
حماس نے آج رہا ہونے والے یرغمالیوں کے نام جاری کر دیے

حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والے ان تین یرغمالیوں میں الیگزینڈر ٹروفانوف، یائر ہارن اور ساگوئی ڈیکلچن شامل ہیں۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر ان تینوں کو بروقت رہا نہیں کیا گیا تو وہ حماس کے ٹھکانوں پر دوبارہ بمباری شروع کر دے گا۔ اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے یہ انتباہ حماس کے اس بیان کے بعد سامنے آئی کہ جس میں حماس نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں رہائی کو ملتوی کر رہا ہے۔
اسی کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر حماس نے غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو سنیچر کی دوپہر تک رہا نہیں کیا تو جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کر دیا جانا چاہیے