دنیا

پاکستان مخالف بھارتی نژاد ایس پال کپور ایشیا کیلئے ٹرمپ کے معاون وزیر خارجہ نامزد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں تنقیدی خیالات رکھنے والے بھارتی نژاد اسکالر ایس پال کپور کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے معاون وزیر خارجہ نامزد کیا ہے۔

ایس پال کپور کی نامزدگی ایسے اہم موقع پر میڈیا میں لیک ہوئی، جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن کے دورے پر تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس تناظر میں ایس پال کپور کی تقرری واشنگٹن کی جنوبی ایشیا کی پالیسی میں وسیع تر تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے، پالیسی میں اسلام آباد کے بارے میں زیادہ شکوک و شبہات کا رویہ اختیار کرتے ہوئے نئی دہلی سےتعلقات پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔

ایس پال کپور کی نامزدگی پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی میں ممکنہ طور پر سختی کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں سیکیورٹی اور معاشی معاملات پر کم مصروفیت شامل ہے۔

جیسا کہ جنوبی ایشیائی امور کے امریکی اسکالر مائیکل کوگلمین کہتے ہیں کہ انتظامیہ میں پہلے سے موجود دیگر افراد کی طرح کپور بھی امریکا اور بھارت کی شراکت داری کے مضبوط حامی اور پاکستان کے سخت ناقد ہیں

جواب دیں

Back to top button