سپورٹس

پی سی بی نے آئی سی سی سے ملنے والے پاسسز کی جگہ ریونیو لینے کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا سٹیڈیم اَپ گریڈیشن کے بعد آئی سی سی سے ملنے والے پاسسز کی جگہ اسکا ریونیو لینے کا اعلان کردیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے باضابطہ طور پر کہا کہ 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہوگی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ سمیت تمام آفیشلز اور ایونٹ میں شریک ٹیموں کے عہدیدان کو مدعو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کے دوران اضافی رقم خرچ ہوئی ہے جس میں سا¶نڈ سسٹم سمیت ایل ای ڈی لائٹس وغیرہ کا اضافہ تھا تاہم اخراجات میں کمی کیلئے آئی سی سی سے پاسسز ملنے تھے جسے منع کرکے اسکا ریونیو لیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے میزبان ملک کو ملنے والے آئی سی سی کے پاسز کی جگہ ریونیو مانگا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم یعنی پی سی بی وفاقی حکومت سے کوئی گرانٹ نہیں لیتا یہ بورڈ کا اپنا پیسہ ہے۔

صائم ایوب کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نوجوان اوپنر کو ابھی تھوڑا صائم اور لگے گا ڈاکٹرز نے انہیں مزید 4 سے 5 ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button