تیاری کرلیں! ملک کے مختلف علاقوں میں بادل ٹوٹ کر برسنے والے ہیں

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اورشمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا سمیت چند مقامات پر بارش ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی بڑھ گئی، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں
اس کے علاوہ قلات شہر اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ چارسدہ ، مردان اور صوابی میں دھند چھائی رہے گی۔
گزشتہ روز چترال ، سوات ، کاکول ، دورش ، دیر میں بارش ہوئی، کالام میں 20، مالم جبہ اور پٹن میں 12، چترال اور دیر میں 9، تیمرگرہ میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کالام میں 9 انچ ، مالم جبہ میں 7 انچ برف باری ہوئی،
بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، بلوچستان میں شدید برفباری اور سیلاب کی وارننگ
پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں منفی 5 ، پاراچنار میں منفی 4 ، کالم میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔