پاکستان

ایرانی وزیرِ خارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور دو طرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے۔

یہ دورہ پاک ایران تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔

خیال رہے کہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button