دنیا

بائیڈن نے ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا کہا تو سابق صدر کچرے کے ٹرک میں جا بیٹھے

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ آج کچرا اٹھانے والےٹرک پر بیٹھ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ سبز اور نارنجی رنگ کی ہلکی جیکٹ پہننے (کچرا اٹھانے والے پہنتے ہیں) ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔
ٹرمپ آج اپنی انتخابی مہم کے لیے امریکی ریاست ونکونسن پہنچے تھے اور بوئنگ طیارے سے اترنے کے بعد وہ سیدھا ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا بیٹھے جو ان کے انتظار میں تھا جب کہ بعد ازاں انہوں نے کچرا اٹھانے والے ملازمین کے مخصوص جیکٹ پہن کر ریلی سے خطاب بھی کیا۔

سابق امریکی صدر نے کچرا ٹرک میں بیٹھے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ بائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے سپورٹرز کو کچرا قرار دیا تھا تاہم کملا ہیرس نے جوبائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی۔

کملا ہیرس نے کہا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button