سیاسیات
سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مخصوصی نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، ہمارے پاس اب بھی 209 اراکین کی اکثریت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ ابھی پورا نہیں دیکھا، حکومت نظرثانی کی درخواست دائر کرے گی یا نہیں یہ ابھی نہیں بتا سکتا۔