سپیشل رپورٹ

اے ایس ایف افسر کا ایئرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک، کورٹ مارشل کا امکان

کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف افسر کی جانب سے بچی کے ساتھ کئے گئے ناروا سلوک سے متعلق رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ انٹر نیشنل آرائیول پر 10مارچ کو پیش آیا تھا، ناروا سلوک پر اے ایس ایف افسر اور 2 اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کی گئیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک معصوم بچی اپنے باپ کو واپس آتا دیکھ کر اس کی طرف لپکتی ہے، ایسے میں اے ایس ایف افسر بچی کو بالوں سے پکڑ کر پھینک دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد اے ایس ایف کی جانب سے تحقیقات مکمل کرلی گئیں، ناروا سلوک کرنے والے افسر کا کورٹ مارشل کئے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button