دنیا
اس سال روس نے یوکرین کے کتنے علاقے پر قبضہ کیا؟
روس کا کہنا ہے کہ اس نے اس سال یوکرین کے 400 مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے ڈونیٹسک، کھیرسن، لوہانسک اور زاپوریزیا علاقوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سال کے آغاز سے، 403 مربع کلومیٹر [156 مربع میل] ہمارے کنٹرول میں آچکا ہے۔
روسی وزارت دفاع کی طرف سے شائع کردہ ایک ٹرانسکرپٹ کے مطابق شوئیگو نے روس کے فوجی سربراہوں کے اجلاس کو بتایا کہ روسی مسلح افواج یوکرائنی یونٹوں کو مغرب کی طرف دھکیل رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روسی افواج نے گزشتہ ماہ کے دوران پانچ بستیوں پر قبضہ کیا جن میں سے چار ڈونیٹسک میں اور ایک زاپوریہیا میں تھی۔