دنیا

امریکا اور چین کے صدور کا ٹیلیفونک رابطہ

امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں صدور کے درمیان معاشی روابط، یوکرین اور سائبر سکیورٹی خدشات سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا احترام اور مساوی تعاون قائم رکھنا چاہیے تاہم امریکا نے ہماری ٹیکنالوجی کی ترقی روکی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ تائیوان معاملہ ریڈ لائن ہے جو امریکا چین تعلقات میں عبور نہیں ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button