پاکستان

گیس چوری کریک ڈاؤن: 332گیس کنکشن منقطع، 70لاکھ سے زائد کے جرمانے

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید332گیس کنکشن منقطع، اور70لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید332 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 70لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 13کنکشن منقطع گئے ۔

شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 47گیس کنکشن منقطع مزید30ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6گیس کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 14گیس کنکشن منقطع کیے گئے.ٹیم نے 4لاکھ 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 230کنکشن منقطع کیے اور65لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے.ٹیم نے 6FIRsبھی درج کیں۔

ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے . فیصل آ باد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8کنکشن منقطع کیے اور1لاکھ60ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button