سیاسیات

’چینی صدر نے چائنا کٹنگ کا پوچھ لیا‘ فاروق ستار کا چونکا دینے والا انکشاف

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے چینی صدر کی جانب سے چائنا کٹنگ کے سوال پر ہونے والی دلچسپ گفتگو بتا دی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں فاروق ستار نے چائنا کٹنگ کے حوالے سے چینی صدر کے استفسار کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چینی صدر سے میرا تعارف بطور وفاقی وزیر ایم کیو ایم کے طور پر کروایا تو

’ چینی صدر میرا ہاتھ تھام کر تھوڑا آگے لے گئے اور پوچھا کہ برادر چائنا کٹنگ کیا ہے؟ جس پر میں نے بتایا کہ یہ ایم کیو ایم اور چین کے خلاف سازش ہے‘

فاروق ستار کے بقول ایک فیصد تجاوزات کو چائنا کٹنگ قرار دیا گیا ہے۔ پھر چینی صدر نے سوال کیا کہ باقی 99 فیصد کیا ہے؟ تو میں نے جواب دیا امریکی اور روسی کٹنگ۔

اس پر چینی صدر نے کہا کہ ہم ہاتھ ملاتے ہیں اور اس پراپیگنڈے کے خلاف مل کر کام کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button