پاکستان

کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ، پارہ منفی 5 تک گرگیا

بارش اور برفباری کے بعد بلوچستان میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، کوئٹہ میں پارہ منفی 5 تک گرگیا، آج پارہ منفی چارسے چھ ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں جاتی سردی نے یوٹرن لے لیا ہے، بارش اور برفباری کے بعد بلوچستان میں سردی کی شدت ایک بار پھربڑھ گئی ہے، قلات میں پارہ منفی آٹھ کوئٹہ میں منفی پانچ تک گرگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں آج پارہ منفی چارسے چھ ڈگری کےدرمیان رہنے کاامکان ہے جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں چھ ڈگری لاہور میں آٹھ اورکراچی میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں صبح سویرے موسم سرد ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز موسم سرد رہے گا۔۔ تاہم سات سے نو مارچ کے دوران بارش برسانے والا سسٹم پھر سے داخل ہوگا۔

دوسری جانب سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرف باری کا سلسلہ جاری ہے، کالام، مالم جبہ اورگبین جبہ میں شدید برف باری سے کئی سڑکیں بند ہوگئی ہیں، جس سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مانسہرہ کی کاغان ویلی میں تین فٹ برف تک برف پڑچکی ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے سڑکیں صاف کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button