پاکستان

شہباز شریف نے وزیراعظم کےعہدے کا حلف اٹھالیا

شہباز شریف نے وزیراعظم کےعہدے کا حلف اٹھالیا، صدرمملکت عارف علوی نے شہبازشریف سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ہوئی ، تقریب کا آغاز پرقرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔

تقریب میں شہبازشریف نے وزیراعظم کےعہدے کا حلف اٹھایا ، صدرمملکت عارف علوی نے شہبازشریف سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں نواز شریف، مریم نواز، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، نگراں وفاقی کابینہ کے ارکان، بلاول بھٹو اور آصف زرداری شریک ہوئے۔

احسن اقبال، عطا تارڑ، خرم دستگیر، ملک احمد خان، فاروق ستار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت دیگر ارکان بھی ایوان صدرپہنچے۔

حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں شہبازشریف کو مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آرنرہیش کیا جائے گا اور شہبازشریف سے وزیراعظم ہاؤس کےعملے کا تعارف کرایا جائےگا، جس کے بعد سبکدوش نگراں وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button